ٹمبر مافیا کیخلاف کارروائی، پانچ ہزار فٹ سے زائد قیمتی عمارتی لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

دیر لوئر ( آئی این پی )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر لوئر کیپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ جنگلات تیمرگرہ سب ڈویژن نے ٹمبر مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پانچ ہزار فٹ سے زائد قیمتی عمارتی لکڑیوں کی سمگلنگ ناکام بنادی اور ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ان سے بھاری جرمانہ وصول کیا

ڈویژنل فارسٹ آفیسر لوئر دیر شاہ خالد اور تیمرگرہ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر مقا ئد خان نے بتایا کہ محکمہ جنگلات نے ٹمبر مافیاپر عرصہ حیات تنگ کر تے ہوئے رباط درہ اور طور منگ درہ میں مختلف کا روائیوں کے دوران تقریبا پانچ ہزار فٹ دیار اور کائل کے اعلیٰ قسم کی سلیپرز اور عمارتی لکڑیاں برآمد کر لی اور61 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مجموعی طور پر 11لاکھ، 19ہزار، 400سو روپے جرمانہ وصول کرکے قیمتی لکڑیاں بحق سرکار ضبط کر لی فارسٹ افسران نے کہا کہ جنگلات قومی دولت ہے اور کسی کو جنگلات تباہ کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور جنگلات کی ہر قیمت پر تحفظ کرینگے کیونکہ جنگلات قومی سرمایہ ہیں جوکہ اکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیات کے لئے بھی اشد ضروری ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹمبرسمگلنگ روکنے کے لئے مختلف مقامات پر چیک پوسٹ قائم کی ہیں اور ریڈر سکواڈکو بھی متحرک کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں