ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں نئی روایت، فرنٹ لائن سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد( آئی این پی )ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کی جانب سے فرنٹ لائن سینٹری ورکرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقادڈاکٹرز،نرسزز،پیرامیڈیکل کے ساتھ ساتھ تمام سینی ٹیشن ملازمین بھی اس وقت عوام الناس ملک و قوم کی خدمت میں دن رات برسر پیکار ہیں۔ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل ڈائریکٹر ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کی جانب سے اپنے دفتر میں فرنٹ لائن سینٹری ورکرز کے لئے ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ڈین ایوب میڈیکل کالج و سی ای او ای ایوب ٹیچنگ ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق تھے۔

اسی حوالے سے ڈین ایوب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کے آج اپنے ان ورکرز کی حوصلہ آفزائی کر رہا ہوں جو اس ہسپتال کی رونق ہیں۔سینٹری ورکرز ہسپتال کے خدمت گار ہیں،کوئی بھی ہسپتال اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک سینٹری ورکرز کو باوقار اور مضبوط نہیں بنایا جاتا۔اس کے ساتھ ساتھ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عالم زیب سواتی کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں کی دن رات کی محنت سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی قائم ہوتی ہے ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ آپ کی سہولیات کے لئے ہر مکمن کوشش کر رہی ہے اور آپ میں سے جو لوگ دل و جان سے اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ان کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close