شہریوں کو جعلی کرنسی دینے والا نو سرباز رنگے ہاتھوں گرفتار

خیبر( آئی این پی ) جمرود پولیس کی کارروائی سادہ لوح شہریوں کو جعلی کرنسی دینے والا نو سرباز 49 ہزار جعلی کرنسی سمیت گرفتار مقدمہ درج کرلیاتفصیلات کے مطابق جمرودکارخانوں وزیر ڈھنڈ انچارج اتحاد خان نے دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص کمال ولد جمعہ خان سکنہ گلبہار پشاور سے دوران تلاشی 49 ہزار پاکستانی جعلی کرنسی برآمد کی گئی مزکورہ ملزم نے مختلف بازاروں میں جعلی کرنسی پھیلانے کا اعتراف کیا ملزم کو جمرود حوالات منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close