سونے کے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ 85 لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی گئی

پشاور(آئی این پی)تھانہ چمکنی کی حدود میں دن دیہاڑے سونے کے تاجر سے گن پوائنٹ پر ایک کروڑ پچاسی لاکھ روپے سے زائد رقم چھین لی گئی جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے تاجر پر اندھا دھند فائرنگ کرلی تاہم وہ معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہا تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی سے تعلق رکھنے والے جہلم گولڈ سمتھ کے نام سے کاروبار کرنے والے تاجر حسنین ولد محمد شفیق سکنہ میانوالی گزشتہ روز ایک کلو چار سو گیارہ گرام سونا بھیجنے کیلئے پشاور آیا تھا

جہاں اس نے جیولری کی سب سے بڑی مارکیٹ اندر شہر میں واقع یاسر جیولرز پر سونا فروخت کردیا جس کے عوض اسے ایک کروڑ پچاسی لاکھ ستاون ہزار روپے دیئے گئے تاجر رقم لینے کے بعد اپنی گاڑی میں واپس پنجاب جانے کیلئے روانہ ہوا جب وہ موٹروے پر پولیس ناکہ بندی سے پیچھے چند فرلانگ کے فاصلے پر پہنچا تو تین موٹرسائیکلوں پر سوار پانچ نقاب پوش ڈاکوئوں نے اس کا پیچھا کیا اور گن پوائنٹ پر اس کی گاڑی روک لی ڈاکوئوں نے تاجر حسنین سے اسلحے کی نوک پر رقم سے بھرا تھیلا چھین لیا تاہم حسنین کی مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے اس کی گاڑی پر فائرنگ کردی وہ معجزانہ طور پر بچ گیا ڈاکو رقم چھین کر فرار ہوگئے حسنین کے مطابق ڈاکوئوں کی تعداد پانچ تھی جن میں سے چار ڈاکو نقاب پوش تھے جبکہ ایک ڈاکو کا چہرہ نظر آرہا تھا اور اس نے چھوٹی ہلکی داڑھی رکھی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close