پشاور(آئی این پی)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق صوبائی وزیر حافظ حشمت نے کہا ہے کہ ایک پاکستان میں دو پاکستان نامنظور ہے۔پنجاب میں آٹے کے تیلے کی قیمت 1300 جبکہ خیبرپختونخواہ میں 2400 روپے کا مل رہا ہے تو یہ کہاں کا انصاف ہے۔ایک سازش کے تحت پاکستان ایک صوبے کے عوام کو دوسرے صوبے سے لڑانے کی سازش ہورہی ہے۔
صوبہ خیبرپختونخواہ میں بجلی،سوئی،گیس،ڈوبیکو اور گنے کو اللہ نے وافر مقدار میں پیدا کیا ہے جس سے پورے پاکستان کے عوام مستفید ہورہے ہیں تو دوسری طرف مرکزی حکومت پنجاب حکومت صوبہ خیبر پختونخواہ کو آٹے کی ترسیل پر پابندی لگا رہی ہے۔ٹرکوں کے ڈرائیورز اور مالکان سے بھاری رشوت لیا جاتا ہے۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر آٹے کی قیمت کم نا کی گئی تو مجبور،غریب اور مظلوم عوام کیساتھ سڑکوں پر نکل کر اپنا حق چھین کر لینگے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں