آئس ڈیلرز اور منشیات فروش کیخلاف کارروائی، 2 گرفتار کر لیے گئے، پہچان سامنے آ گئی

پشاور(آئی این پی)تھانہ انقلاب پولیس نے نواحی علاقوں میں سرگرم آئس ڈیلرز اور منشیات فروش کے خلاف کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار دونوں ملزمان کگہ ولہ بڈھ بیر کے رہائشی ہیں جو مخصوص گاہک سمیت مختلف منشیات فروشوں کو بھی منشیات کی سپلائی میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے مختلف منشیات فروشوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے،

کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام آئس اور دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق تھانہ انقلاب پولیس نے نواحی علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کی ہے جس کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ایس ایچ او تھانہ انقلاب مسعود خان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان میں مرتضیٰ ولد مرزا علی اور سعید ولد اطلس خان شامل ہیں جن کا تعلق کگہ ولہ بڈھ بیر سے ہے، دونوں ملزمان مخصوص گاہک سمیت مختلف منشیات ڈیلرز کو بھی آئس اور چرس کی سپلائی میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف منشیات ڈیلرز کی بھی نشاندہی کی ہے جن کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے، کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے ایک کلو گرام آئس اور دو کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close