پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی‘ 3 جواری دائو پر لگی رقم سمیت گرفتار

پشاور(آئی این پی)تھانہ شہید گلفت حسین نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کی ہے جس کے دوران اندرون شہر کے قدیمی کچی محلہ میں قمار بازی میں مصروف تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گرفتار ملزمان ہشتنگری کچی محلہ مجید میں واقع ملزم شہزاد کے ڈھیرے میں قماربازوں کی موجودگی پر کارروائی کی ہے جس کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق اندرون شہر کے مختلف علاقوں سے ہے،

کاروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے جبکہ ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہید گلفت حسین پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچی محلہ ہشتنگری محلہ مجید میں ملزم شہزاد کے ڈھیرے پر چند ملزمان قمار بازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ شہید گلفت حسین اشفاق خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قمار بازی میں مصروف تین ملزمان جمعہ خان ولد فضل کریم، ہارون ولد شبیر احمد اور احسن ولد ندیم بخش کو گرفتار کر لیا، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا تعلق بھی اندرون شہر سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کی بھی نشاندہی کی ہے جن کے قبضہ سے داو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close