یونیورسٹی ٹائون میں گرینڈ آپریشن 20 نجی کلینک، 10 این جی اوز 15 معروف سکول اور 10 گرلز اور بوائز ہاسٹل سیل

پشاور(آئی این پی)یونیورسٹی ٹائون میں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی خصوصی ہداایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی نے یونیورسٹی ٹائون میں اتوار کے روزبھی گرینڈ آپریشن ‘ 20 پرائیویٹ کلینک’ 10 این جی اوز’ 15 معروف سکول سیل ’10 گرلز اور بوائز ہاسٹل اور حبیب بینک لمٹیڈ سیل کردئیے

جس میں ایم آر آئی نیشنل ڈائگناسٹک سینٹر ‘ نارتھ ویسٹ لیبارٹری ‘ نیشنل ڈائگناسٹک سینٹر ‘نیو شاہین میڈیکوز‘ ٹائون فارمیسی ‘پشاور فارمیسی ‘سٹی میڈیکل لیبارٹری ‘ ڈاکٹر گل حسن لیبارٹری ‘ حمزہ سرجیکل ہسپتال ‘ وش این جی ‘اعظم کلینک ‘دعا نور بیوٹی ‘ہیلتھ آفس ‘ ہیلتھ کار ڈ آفس ‘ جیز آفس ‘ شاہین علی لائنزگیسٹ ‘شیلٹن اکاموڈیٹر جی ہائوس ‘ قدیم لومینری سکول ‘ شازیہ ہیلتھ سینٹر ‘ڈاکٹر منظو رکلینک ‘دی لاہورلائیسم سکول ‘متین پلازہ سکول ‘خیبر فارمیسی شاپ ‘کائنر لرننگ سکول ‘ناتھرن ویسٹ ہلز اکیڈمی ‘ لوکانٹا ‘ڈاکٹر آئیشہ کلینک اور دیگر شامل ہیں ‘اتوار کے روز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی نے یوینورسٹی ٹائون میں گرینڈ آپریشن کیا اس دوران پولیس کی بھاری نفری’ واپڈ’ گیس’ڈبلیو ایس ایس کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے رہائشی علاقو ں میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے جس میں انہوں نے اتوار چھٹی کے روز بھی یونیورسٹی ٹائون میں 20 پرائیویٹ کلینک ’10 این جی اوز ‘ 15 پرائیویٹ سکول ‘ 10 گرلز اور بوائز ہاسٹل اور حبیب بینک کو سیل کردیاگیا جبکہ انکی بجلی ‘ گیس اور پانی کے کنکشن بھی کاٹ دئیے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور سیدہ زینب نقوی نے کہاکہ یونیورسٹی ٹائون میں گرینڈ آپریشن عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے کہ عدالتی احکاما ت ہے کہ رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں پر پابندی ہے لہذعدالتی احکامات پر عمل درآمد من وعن سے کرینگے اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائیگی ۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close