پشاور، خیبر ٹیچنگ اور لیڈی ریڈنگ میں ڈینگی کے نئے مریضوں کیلئے بیڈز کی عدم دستیابی

پشاور(آئی این پی)پشاورسمیت صوبہ بھر میں ڈینگی کا تیزی سے پھیلناافسوسناک ہے ‘ اس وقت پشاور کے دو بڑے ہسپتال خیبر ٹیچنگ اور لیڈی ریڈنگ میں ڈینگی کے لیے مختص دو وارڈوں میں ڈینگی کے نئے مریضوں کیلئے کوئی بیڈ میسر نہیں ‘ہسپتال ڈینگی مریضوں سے بھر چکے ہیں جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت‘ ڈی ایچ او پشاوراورمتعلقہ ادارے خواب خرگوش کے مزے اڑا رہے ہیں‘

کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کے نو منتخب چیئرمینوںجن میں زرگرآباد سے ولی محمد ‘ سفید ڈھیر ی سے عارف خان ‘ ریگی للمہ سے آفرید ی خان‘ پلوسئی سے طارق حسین ‘ تہکال سے مومن خان‘ افغان کالونی سے نیک محمد ‘ فقیر آباد سے اخونزدہ زاہد اللہ شاہ ‘ گلبہار سے عمران نوید‘ اخون آباد سے قاضی محمد نو ر حیات آباد سے سید انو رشاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ جس تیزی سے صوبے سمیت پشاو ر میں ڈینگی کی بیماری پھیل رہی ہیں جبکہ صوبائی حکومت ‘ ڈی ایچ او ہیلتھ کو شہر کے مکینوں کا کوئی فکر نہیں اور صوبائی حکومت کی پوری مشینری ڈینگی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہیں ‘ انہوں نے حکومت سے پروز مطالبہ کیاکہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے فوری طورپر بلا تاخیر پشاور میں معیاری سپرے کا انتظام کیاجائے کیونکہ صوبائی حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے فنڈز او ر بجٹ پر بدنیتی سے پابندی لگارکھی ہے اور آئے روز بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات کی کمی کے احکامات پے درپے جاری کر رہی ہے جس سے پورے پشاور کی عوا م متاثر ہورہی ہیں اور ترقیاتی کاموں کا پہیہ حکومت کی تعصب کی وجہ سے رک چکا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر ڈینگی کے روک تھام کیلئے موثر کاررواائی نہیںکی گئی تو منتخب چیئرمین اور بلدیاتی نمائندے عوام کے ساتھ مل کر صوبائی اسمبلی کاگھیرائو کرینگے ‘ انہوں نے کہاکہ انتہائی دکھ اور افسوس کامقام ہے کہ دو بڑے ہسپتالوںمیں ڈینگی مریضوں کیلئے مختص شدہ وارڈز میں مریضوں کیلئے ابھی سے کوئی جگہ نہیں تو خدانخواستہ اگر ڈینگی مزیدپھیلتی گئی تو پھر پشاو ر کے عوام کا کوئی پرسان حال نہ ہوگا ‘حکومت اور متعلقہ ادارے ہمیشہ سے پیشگی منصوبہ بندی کرتی ہے جبکہ موجودہ صوبائی حکومت اور ادارے پیشگی منصوبہ بندی تو درکنار انکوسرے سے احساس ہی نہیں ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طورپر صوبائی حکومت پور ے ضلع پشاور میں ڈینگی مار سپرے کرائے اور سپرے کے معیار کی نگرانی بھی کی جائے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close