ڈی آئی خان، گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی )ڈی آئی خان کی گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیاہے ،اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی ابتر حالت پر جامعہ گومل کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کیگو مل یونیورسٹی میں طلباء کے احتجاج و دھرنے کے بعد صورتحال میں کشیدگی پید اہوگئی جس کے بعد گومل یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیا گیاہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی ابتر حالت پر جامعہ گومل کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کے ساتھ تمام جائز مطالبات پر معنی خیز بات چیت کی گئی، بات چیت کے باوجود امن و امان کی صورتحال کو بہتر نہ کیا جاسکا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انتظامیہ نے صورتحال بہتر ہونے تک یونیورسٹی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close