سوات میں دہشت گردی، 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 جاں بحق

سوات (آئی این پی )سوات کے علاقے کبل میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ایس ایچ او کبل فیاض خان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ یہ ایک ریموٹ کنٹرول بم دھماکا تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن ادریس خان کو نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں ادریس خان اور 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جن کی لاشیں سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close