ہری پور میں خونخوار درندے کا حملہ، 6مویشیوں کے بعد معصوم بچے کی جان لے لی

ہری پور(آئی این پی) ہری پور میں خونخوار درندے کے حملے میں چھ مویشیوں کی ہلاکت کے بعد انسانی جانیں بھی نشانے پرآگئیں ،نامعلوم خونی درندہ معصوم بچے کا خون پی گیا،بچہ جاں بحق،علاقہ میں سخت خوف و ہراس، پنیاں شمس آباد میں شیر چیتا نہیں تین لگڑ بگڑ دیکھے جانے کا انکشاف، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ہری پور اور وائلڈ لائف حکام سے سنگین صورتحال کا فوری اور سخت نوٹس لے کر قیمتی انسانی و حیوانی جانوں کو بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر سخت اقدامات کا مطالبہ کیاہے ۔

ذرائع کے مطابق گذشتہ روز پنیاں میں 5 بکریوں اور ایک بچھڑے کی ایک خونخوار درندے کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد اب ایک معصوم بچے پر بھی حملے کا انکشاف ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق نامعلوم درندے نے معصوم بچے کی گردن پر وار کیا،خون پیا، جس وجہ سے بچہ جاں بحق ہو گیا اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی خونخوار جانور کے ہاتھوں جاں بحق معصوم بچے کی تصاویر وائرل اور عوام میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔دریں اثنا موضع پنیاں محلہ شمس آباد جہاں گزشتہ روز نامعلوم خونخوار درندے نے پانچ بکریاں اور ایک بچھڑا مار دیا تھا، کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس علاقہ میں تین لگڑ بگڑ قسم کے خطرناک جانور گذشتہ شب دیکھے گئے ہیں اور وقوعہ والے علاقے کے ارد گرد سے رات کو ان ہی جانوروں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں جب کہ ملک طارق نامی شخص جو سخی سلطان کے ڈیرے پر چھ جانوروں کی درندے کے ہاتھوں ہلاکت پر عذر خواہی کر کے اپنے موٹر سائیکل پر واپس جا رہا تھا کہ پنیاں شمس آباد سے ٹوڈو گائوں کو جانے والے راستے پر اس نے اونٹ کی مشابہت کے ایسے ہی تین جا۔ور دیکھے جنھیں اہل علاقہ لگڑ بگڑ قرار دے رہے ہیں اور ارباب اختیار سے اس پریشان کن صورتحال کے ازالے اور قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close