پی ٹی آئی رہنما نے اپنی حکومت کے امدادی کیمپوں میں 70 فیصد سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دیدیا

پشاور (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سابق ایم این اے فضل محمد نے خیبر پختونخوا(کے پی) میں لگائے گئے امدادی کیمپس میں 70 فیصد سیلاب متاثرین کو جعلی قرار دے دیا۔عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے دورہ چارسدہ کے موقع پر فضل محمدکی گفتگو دکھائی گئی ہے۔

ویڈیو میں فضل محمد وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتا رہے ہیں کہ امدادی کیمپس میں موجود صرف 30 فیصد حقیقی متاثرین ہیں، باقی 70 فیصد لوگ مزے لینے کے لیے بیٹھے ہیں۔فضل محمد کا کہنا تھا کہ کیمپس میں لوگوں کی اکثریت مزے لینے کے لیے بیٹھی ہے، یہ لوگ صرف سرکاری چیزیں ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close