دیر (آئی این پی)تالاش دیر کے نواحی گائوں میں لگڑ بھگڑنما خطرناک اور خوفناک آوازیں نکالنے والے جانور ہائینا نے حملہ کر کے 3بچوں سمیت 5افراد کو زخمی کر دیا جبکہ واقعہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا،مقامی لوگوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تالاش دیر کے نواحی گائوں میں لگڑ بگڑ نما اور خوفناک آواز نکالنے والاوحشی جانور ’’ہائینا‘‘ گھس آیا، جس نے وہاں مقیم لوگوں پر حملہ شروع کر دیا جس کے نتیجے میں 3بچے، ایک خاتون اور ایک مرد شدید زخمی ہو گئے۔
اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اہل علاقہ نے شدید تشویش کا اظہار کیا کہ اگر یہ جانور علاقے میں موجود رہا تو ہر کسی کی زندگی کو خطرہ لاحق رہے گا، اس لئے ضروری ہے کہ اس کا خاتمہ کیا جائے تا کہ انسانی زندگیاں محفوظ رہیں۔ اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا، جس کے بعد تمام مکینوں نے سکھ کا سانس لیا اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ وہ آئندہ ایسے خوفناک جانوروں کو گائوں میں آنے سے روکنے اور مقامی آبادی کے تحفظ کیلئے اقدامات کریں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں