صوابی (آئی این پی)آل این سیز وی سیز سیکرٹریز صوبہ خیبرپختونخوا نے بلدیاتی ملازمین کی اپ گریڈیشن اور ٹائم سکیل سمیت دیگر مطالبات منوانے کے لیے احتجاجی تحریک کا آغاز کردیا اس سلسلے میں منگل کے روز ضلع صوابی کے تمام 160 ویلج و نیبر ھڈ کونسلز میں مکمل تالہ بندی رہی جس کی وجہ سے ضلع صوابی کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ڈومیسائل ویریفکیشن،پیدائش واموات ونکاح نامہ اور صفائیوں کا پورا نظام مفلوج ہے۔
ویلج اور یونین کونسلوں کے تمام دفاتر بند رہے۔ضلع صوابی کے بلدیاتی سیکرٹریز بھی صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا میں شرکت کریں گے جو اپگریڈیشن،ٹائم سکیل،سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کے حصول تک جاری رہے گاصوابی سے ضلعی صدر عبدالصمد خان ذکریا خیل کی قیادت میں پشاور دھرنے میں شرکت کرنے کے لیے گاڑیوں پرمشتمل قافلہ صوابی انٹرچینج صوابی سے روانہ ہوا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں