موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ واپس، اسکول آج سے کھلیں گے

پشاور(آئی این پی)خیبر پختونخواکے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا فیصلہ واپس لے لیا گیا،خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے موسم گرما کی تعطیلات ختم کرنیکا اعلامیہ جاری کردیا گیا،

اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیش گوئی کی ہے اس لیے تمام نجی اور سرکاری اسکولز (آج)سے کھلیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close