مانسہرہ میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، سیاح جاں بحق

مانسہرہ (آئی این پی)مانسہرہ میں سرال گلی میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے سیاح کو قتل کردیا،ڈاکوؤں کے تشدد سے 2 سیاح زخمی بھی ہوئے، ملزمان سیاحوں اور گھوڑے والوں سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق سرال گلی میں ڈاکوؤں نے سیاحوں سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک سیاح جاں بحق ہوگیا جبکہ تشدد سے 2 سیاح زخمی بھی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان سیاحوں اور گھوڑے والوں سے نقدی اور سامان لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close