پشاور(آئی این پی)تھانہ گلبہار پولیس نے جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کوئٹہ کا رہائشی ہے جو سواریوں کے روپ میں جعلی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا جس کو جنرل بس اسٹینڈ سے حراست میں لیا گیا ہے، ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 1 لاکھ 90 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار نعمان خان کو اطلاع ملی تھی کہ جنرل بس اسٹینڈ لاہور اڈہ میں ایک مشکوک ملزم موجود ہے جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور ولد عبد الغفار کو حراست میں لے کر تلاشی لینے پر اس کے قبضہ سے ایک لاکھ 90 ہزار جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کا تعلق کوئٹہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران جعلی کرنسی کے لین دین کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں