نوشہرہ(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر و وزیردفاع پرویزخان خٹک نے کہاہے کہ مفاد پرست ٹولے کو عوام پہچان چکے ہیں، پی ٹی آئی میں دھڑادھڑ شمولیتیں ہماری مقبولیت کا ثبوت ہے، آج اگر ضلع نوشہرہ ذرخیز و سرسبز و شاداب ہے تو اس پر ہماری زندگی وقف ہوئی ہے،یہ ایک دن کی نہیں پوری زندگی کی کہانی ہے، دریائے کابل کے پشتوں کی تعمیر سے ایک طرف بڑی آبادی سیلاب سے بچی تو دوسری طرف دونوں جانب عوام کی زمین قیمتی ہوئی،
مذھب سے ھماری عقیدت اس حد تک ہے کہ مساجد کی تعمیر و مرمت سمیت پیش اماموں کی تنخواہوں کیلئے باقاعدہ مستقل اور دیرپا منصوبہ بنایا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوتر پان میں سابق ناظم ملک نیاز محمد کی پیپلزپارٹی سے پاکستان تحریک انصاف میں اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب سے ایم پی اے ابراہیم خٹک نے بھی خطاب کیا،ملک نیاز محمد نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا،
وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ پوری دنیا میں مہنگائی ہے پاکستان میں دوسرے ممالک مہنگائی کی شرح کم ہے وزیر اعظم عمران خان کی بھر پور کوشش ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دیں اور کابینہ کے اجلاس میں خصوصی طور پر مہنگائی زیر بحث آتی ہے بہت جلد ملک معاشی طور پر مضبوط ہوجانے کے بعد مہنگائی میں کمی واقع ہو جائے گی اپوزیشن کا کردار سب کے سامنے ہے وہ چوروں کا ٹولہ عمران خان کو کچھ نہیں بگاڑ سکتا وہ عدم اعتماد کا بھی شوق پورا کرلیں اور عدم اعماد میں بھی ان کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا پورے ملک میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے پوری قوم شجرکاری مہم میں حصہ لیکر پاکستان کو سر سبز اور شاداب بنائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے،
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی بڑا منصوبہ ہی نہیں کیوں کہ اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے کی چوریاں چھپانے کیلئے ایک ہو گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے اپنی گریبانوں میں جھانکیں کہ انہوں نے عوام کیلئے کیا کیا ہے انہوں نے کہ تحریک انصاف نے نہ صرف ضلع نوشہرہ بلکہ خیبر پختونخوا بھر میں ترقیاتی کاموں کے جال بجھاکر صوبے کو ترقی کے ایک نئے دور میں داخل کر دیا ہے جس سے اس صوبے کے عوام کی نہ صرف بنیادی مسائل حل ہوئے بلکہ ان کا مورال بھی بلند ہوا انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیش کے پاس قوم کو سڑکوں پر لانے کے سواکو ئی دوسرا منصوبہ نہیں ہے اور اسی احتجاجی مظاہروں سے وہ صرف قوم کا وقت ضائع کرنا چاہتے ہیں وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور عوامی خدمت ہے ضلع میں 40سال سے سیاست کر رہاہوں اور اپنی تمام زندگی عوام کی خدمات اور اس ضلعے کی فلاح و بہبود پر خرچ کی سیاست میں عوام کی خدمت عین عبادت ہے اور یہ خدمت میں اور میری آنے والی نسل بہتر انداز میں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت چٹان کی طرح مضبوط ہے اپوزیشن اپنی کرپشن لوٹ مار بچانے کیلئے نام و نہاد تحریکیں چلانے کا واویلا مچا رہا ہے ان ڈاکوں کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا ہے وزیر اعظم عمران خان کے بہتر ویژن کی بدولت 2023میں بھی پاکستان قوم پی ٹی آئی پر اعتماد کرکے بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں