اسلام آباد پولیس میں پروموشنز

اسلام آباد پولیس میں رواں سال ترقیوں کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، جہاں مجموعی طور پر 1039 افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق محکمہ جاتی کارکردگی اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 5 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) جبکہ 38 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ اسی طرح رواں سال 10 ڈی ایس پیز کو ایس پی، 27 انسپکٹرز کو ڈی ایس پی اور 94 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملی۔ ترجمان کے مطابق مزید 189 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر، 311 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی، 388 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبل جبکہ 40 کلیریکل اسٹاف کو بھی اگلے عہدوں پر ترقی دی گئی۔

آئی جی اسلام آباد نے اس موقع پر کہا کہ جس افسر یا اہلکار کا حق بنتا ہے اسے بلا تاخیر ترقی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے افسران و اہلکار دن رات عوام کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی محنت کو سراہنا محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close