پاکستان کا کمپنیوں سے دہشتگردی میں ملوث سوشل میڈیا اکاؤنٹس فوراً بند کرنے کا مطالبہ

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت اور افغانستان سے آپریٹ ہونے والے دہشتگردانہ اکاونٹس کی تفصیلات میڈیا کو فراہم کر دی گئی ہیں اور تمام سوشل میڈیا کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ ان اکاؤنٹس کو فوری بند کیا جائے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی سے متعلق کئی اکاونٹس افغانستان اور بھارت سے آپریٹ ہوتے ہیں اور اس کا ٹھوس ثبوت موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی تقاضے پورے نہ کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فوری طور پر بند نہیں کرنا چاہتے، بلکہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قانونی تقاضوں کے مطابق اپنے دفاتر پاکستان میں کھولیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر مملکت نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے بارہا درخواست کی گئی ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والے اکاونٹس کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج، بی ایل اے اور دیگر دہشتگرد تنظیموں کے درجنوں اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان اکاؤنٹس کی بندش کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کو درخواست دی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close