مری اسلام آباد ایکسپریس وے لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر، ٹریفک معطل

مری اسلام آباد ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران پہاڑ سے بڑے پتھر گرنے سے سڑک کا نصف حصہ متاثر ہوگیا۔

ڈپٹی کمشنر مری کے مطابق ایکسپریس وے کا مزید حصہ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث متاثرہ حصے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی مری نے مزید بتایا کہ سڑک کی بحالی پر کام جاری ہے اور ایکسپریس وے جلد ٹریفک کے لیے کھول دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close