وفاقی وزارتِ داخلہ کے ذیلی اداروں میں ربط بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے اپنے تمام ذیلی اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ادارہ جاتی کارکردگی اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے تین روز میں قواعد و ضوابط میں تبدیلی اور مربوط سفارشات پر مبنی جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہر ادارہ دیگر اداروں کی معاونت کے لیے مؤثر طریقہ کار تجویز کرے تاکہ مشترکہ طور پر بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان ربط کا فقدان ہے جسے فوری طور پر دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے ہی اداروں کی مجموعی استعداد بڑھائی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close