اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی 17 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز راولپنڈی سے جنوب مشرق میں 8 کلومیٹر دور تھا۔اطلاعات کے مطابق پشاور، مری اور جہلم سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے اور مختلف علاقوں میں خوف و ہراس کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں