ایس ایچ اوز کو سزائیں

اسلام آباد پولیس میں احتساب کا عمل جاری ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فرائض میں غفلت اور جرائم کنٹرول نہ کرنے پر 4 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو سزائیں دی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ نون کی 3 سال سروس ضبطی اور ایک سال کی پروموشن روک دی گئی جبکہ ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اور ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی کو 2،2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ کو بھی 2 سال سروس ضبطی کی سزا دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت کی شکایت پر ڈولفن فورس کے اہلکار کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سید علی رضا نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والے افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close