پی ٹی آئی احتجاج، مظاہرین اپنی گاڑیاں چھوڑ کر فرار

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل مظاہرین قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کریک ڈاؤن کے بعد اپنی گاڑیوں کو چھوڑ کر چلے گئے۔

تحریک انصاف کے احتجاج پر گزشتہ رات ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد بہت سے مظاہرین اپنی گاڑیاں پیچھے چھوڑ کر چلے گئے۔جیو نیوز کو موصول فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین اپنی درجنوں گاڑیاں جناح ایونیو پر چھوڑ گئے ہیں اور ان میں سے اکثر کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ پولیس اور ایکسائز حکام نے گاڑیاں قبضے میں لےکر ریکارڈ نکالنا شروع کردیا ہے۔

پولیس کا کہناہےکہ گاڑیوں کے مالکان پر بھی سہولت کاری کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور انہیں شامل تفتیش کیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close