بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر, قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی)بجلی کی قیمتوں میں ایک ماہ کے لیے 70 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا بجلی سستی کرنے کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، چیئرمین نیپرا وسیم مختار اتھارٹی ممبران کے ہمراہ درخواست پر عوامی سماعت کریں گے۔حکام کے مطابق سی پی پی اے نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کرا رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد جاری کرے گی۔ذرائع کے مطابق صارفین کو نومبر کے بلوں میں کمی کا ریلیف ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close