اسلام آباد میں 150 کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد کے نجی کالج کے 150 طلباء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمہ تھانہ کوہسار میں نجی کالج کے پرنسپل کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں گرفتار 17 طلباء کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق کالج کی لیبارٹریز اور کلاس روم میں داخل ہو کر جتھے نے توڑ پھوڑ کی، توڑ پھوڑ سے شدید مالی اور تعلیمی نقصان ہوا ہے۔مقدمے میں توڑ پھوڑ، پولیس اہلکار کی وردی پھاڑنے اور تشدد سمیت 9 دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل طلباء نے نجی کالج کے بلیو ایریا کیمپس کے باہر احتجاج کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close