پی ٹی آئی کی رہنما مشال اعظم یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ڈی چوک پر احتجاج کے دوران 5 سے زائد کارکنان اور سرکاری ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، ان کی گرفتاری سمجھ سے بالا تر ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما مشال اعظم یوسفزئی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کی۔ان کا کہنا ہے کہ ڈی چوک احتجاج کے دوران 5 ہزار 400 کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، ان کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے۔رہنما پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جہلم اور اٹک جیلوں میں کارکنوں کی فیملیز کو ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار وزیرِ اعلیٰ کے ساتھ سرکاری ڈیوٹی پر تھے، ریسکیو اہلکاروں کی گرفتاری سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو اہلکاروں کی رہائی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں