اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ڈی چوک میں احتجاج پر گرفتار تحریک انصاف کی 18 خواتین کارکنان کی ضمانت منظور کرلی۔
خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ضمانت درخواستوں پر سماعت کی ۔ پی ٹی آئی کی جن خواتین کی ضمانت منظور ہوئی ان میں فرح انجم، صبا وحید، صدیقہ ملک، طاہرہ حسین ،عابدہ ملک، شاہین ہاشمی، شمائلہ افتخار، صائمہ جمشید اور حمیدہ شامل ہیں ۔ خواتین کارکنان کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ خواتین کی ضمانت 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور ہوئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں