اسلام آباد میٹرو بس سروس کہاں کہاں بند؟

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹروبس سروس جزوی طور پر تاحال بند ہے۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر اسٹیشن تا فیض آباد تک میٹروبس سروس بحال کردی گئی ہے جب کہ فیض آباد تا پاک سیکرٹریٹ میٹروبس سروس مکمل بند ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر میٹرو بس سروس بند کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر گزشتہ 3 روز سے تحریک انصاف کا احتجاج جاری تھا جس کے باعث میٹرو بس سروس کو بند رکھا گیا تھا تاہم اب بس سروس کافی حد تک بحال ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں