جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کو بحران سے نکلنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بردباری کا تقاضہ ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کا نوٹیفکیشن جاری کریں اور بحران کو ڈی فیوز کریں۔

ایک بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایک دو دن میں معاملات نہ سلجھائے تو ایس سی او میں شامل ممالک خود کہیں گے کہ ہم نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی دانشمندی کو سلام، ٹھنڈی ٹھار سڑک کو تمام محاذ یکمشت کھول کر گرم کر دیا۔مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت ریاست کے ایک ستون عدلیہ پر حملہ آور ہے، دوسری طرف سڑکوں پر دنگل کا ماحول بنا دیا گیا ہے۔

سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ فون بند اور شہری زندگی الگ متاثر ہے، وکلاء تنظیموں نے بھی آنے والے ہفتے میں کنونشن رکھ لیے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف تو چاہے گی بحران مزید گہرا ہو اور وہ اِس کا فائدہ اُٹھائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close