اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد کی جانب سے 41ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران اور فیکلٹی ممبران پر مشتمل وفد نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
پی ٹی اے کے سینئر افسران نے وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور اس موقع پر اتھارٹی کی کارکردگی و اقدامات بالخصوص ٹیلی کام سیکٹر کے لیے سائبر سیکیورٹی کے اقدامات، صارفین کے تحفظ کے اقدامات، اور ڈیوائس آئیڈنٹیفکیشن رجسٹریشن اور بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس ) پر روشنی ڈالی گئی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں