اسلام آباد میں ملی ہاتھ پاؤں بندھی خاتون کی میڈیکل رپورٹ آ گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کی حدود میں ہاتھ پاؤں بندھی خاتون کے ملنے کے واقعے میں خاتون کی میڈیکل رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی نہیں کی گئی۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ خاتون راولپنڈی کی رہائشی ہے، جس کا شوہر بیلجیئم کا شہری ہے۔خاتون کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی، جو ذہنی مریضہ ہے، اسے ایدھی سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کے گھر سے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں۔پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزم کا کہنا ہے کہ خاتون روز میرے گھر آ جاتی تھی اس لیے اسے باندھ کر باہر چھوڑ دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close