پی ٹی اے نے کون سی سمیں بند کرنے کا آغاز کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی): پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کی مرحلہ وار بندش کا آغاز کردیا ہے۔

جمعہ کے روز سے پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر سمز بند ہونا شروع شروع ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بلاک کیا جارہا ہے، دوسرے مرحلے میں ایکسپائر شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا اور تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھجوائے گئے اور ان پیغامات میں سمز سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کا کہا گیا۔پی ٹی اے ذرائع کے مطابق موبائل سمز کا غیر قانونی استعمال کسی صورت قابل قبول نہیں، جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close