اسلام آباد، کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں پیش آیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ دونوں بچے ایف الیون ٹو میں بارش کے پانی میں نہا رہے تھے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیموں نے بچوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں