اسلام آباد(پی این آئی)شوہر سے طلاق کے خوف کے باعث خاتون نےاپنی نومولود بیٹی کو اغوا کروایا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں نومولود بچی کے اغواء میں ملوث دوعورتوں سمیت چار ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا کا پلان بنایا، گرفتار ملزمان میں محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر شامل ہیں۔اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر میں شہری محمد سجاد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ اس کے ہاں 21 مئی کو بچی کی ولادت ہوئی، دائی آسیہ بی بی نے بچی ملزمان محمد یاراور محمد یاسرکو فروخت کردی اور ہمیں بتایا کہ آپ کی بیٹی فوت ہوگئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمہ زاہدہ بی بی نے دائی کو اغواء سے قبل کچھ رقم ایڈوانس میں دی تھی۔ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں جمع کرائی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا۔پولیس نےمغوی نومولود بچی کو والدین کے حوالے کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں