شاہ محمود قریشی کی گرفتاری، سینئر سیاستدان کی عزت نہیں ہو گی تو دنیا ہماری کیا عزت کریگی، سینئر پی ٹی آئی لیڈر

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیموراسلم خان جھگڑا نے کہا ہے کہ شفا ف انتخابات کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا،مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیں گے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تیمورخان جھگڑا نے کہا کہ شفاف انتخابات نہ ہوئے تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا، شفاف انتخابات سے سیاست، معیشت ، سکیورٹی بہتر ہو گی۔

تیمورجھگڑا نے کہا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود کو آج کس انداز میں گرفتار کیا گیا، سینئر سیاستدانوں کی عزت نہیں ہوگی تو دنیا ہماری کیاعزت کرے گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ 27 دسمبرکا واقعہ انتہائی افسوسناک تھا، 2007 میں پیپلزپارٹی کی اچھی پوزیشن نہیں تھی، لیکن بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد اس جماعت کی پوزیشن بہتر ہوئی۔تیمورجھگڑا نے مزید کہا کہ آئین و قانون پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے، مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دینے والوں کو ٹکٹ دیں گے، پی ٹی آئی کے نظریاتی ورکرز الیکشن میں سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close