اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی اوکاڑہ کی سیاسی جلسے میں شرکت کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ وردی پہن کر کس طرح سیاسی جلسے میں شرکت کی گئی۔الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی اوکاڑہ کو 26 دسمبرکو طلب کرلیا ۔یاد رہے کہ اوکاڑہ میں قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف کی 74 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی جہاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا گیا۔
ڈی ایس پی مہر یوسف نے بھی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔تقریب کے دوران دیکھا گیا کہ ڈی ایس پی سٹی سرکل مہر یوسف نے سیاسی پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی ، انہوں نے سالگرہ کا کیک خود کاٹا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں