کون کون سے 2 حلقوں سے مراد سعید کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے رہنما مراد سعید کے 2حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے،مراد سعید کے سوات میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 3اور این اے 4سے کاغذات نامزدگی جمع کیے گئے ہیں،

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے وکلا نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص اور جنرل نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد اسکروٹنی آج سے شروع ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close