تمام عہدے بھی کالعدم ہو گئے، پی ٹی آئی رہنما کس حیثیت سے عدالت جاتے ہیں؟ سوال اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے تمام عہدے بھی کالعدم ہو گئے، اب پتا نہیں عہدیدار کس حیثیت سے عدالت جاتے ہیں۔اکبر ایس بابر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بنیاد پر ہوتی ہیں، جو پارٹی ورکرز کو لیول پلیئنگ فیلڈ نہ دے وہ جمہوری نہیں ہوتی، معاملہ پی ٹی آئی تک نہیں رکے گا دیگر جماعتوں تک بھی جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد(آج) ہفتہ کو مشاورت کے لیے اجلاس بلایا ہے، پی ٹی آئی کے بانی اور دیگر اراکین کو اکٹھا کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں