اسلام آباد (آئی این پی )اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن کے زیراہتمام جماعت پنجم کے امتحانات آج شروع ہوں گے، تمام طلبہ کو رول نمبر سلپس اور امتحانی سینٹرز الاٹ کر دیئے گئے ۔چیئرمین اسلام آباد بورڈ آف ایجوکیشن چودھری محمد ارشد نے امتحانی عملے کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک اسلام آباد نے اپنی مدد آپ کے تحت اس بورڈ کا قیام 1999 میں عمل لایا تھا جو 24 سال سے کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کے بورڈ کے فائنل امتحانات سے قبل اسی پیٹرن پر پری بورڈ امتحانات کی ریہرسل کا انعقاد کرتاہے۔
کنٹرولر امتحانات مقبول حسین ڈار نے کہا کہ بہارہ کہو، ترنول ، ہمک، سہالہ، روات، جھنگی سیداں ، ہائی وے اور راول زونز میں اس سال بھی سیکڑوں بچوں کے وفاقی نظامتِ تعلیمات کے جاری کردہ پیٹرن پر پری بورڈ امتحانات کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس کو تعلیمی ماہرین، سول سوسائٹی، ریگولیٹری اتھارٹی اور وزارتِ تعلیم کے اعلیٰ عہدیداران بھی وزٹ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں