24 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات

اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق 24 دسمبر سے 8 جنوری تک اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعطیلات کے دوران صرف ہنگامی نوعیت کے کیسز سنے جائیں گے، اسلام آباد ہائی کورٹ میں معمول کے مطابق 9 جنوری سے کیسز کی سماعت کا دوبارہ آغاز ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close