نیب، اسلام آباد، ملتان اور سکھر میں افسروں کے تبادلے، کون کہاں گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران کے لاہور بیورو میں تبادلے کر دیئے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ملک کے مختلف شہروں سے 6 نیب افسران کے لاہور بیورو تبادلے کردیئے گئے ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد علی ملک اور صابر خان کا نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات اور مراتب خان کو نیب ملتان سے نیب لاہور ٹرانسفر کیا گیا ۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجازاحمد اور سہیل شاہ کا بھی نیب سکھر سے قومی احتساب بیورو لاہور تبادلہ کردیا گیا۔قومی احتساب بیورو نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close