پیپلز پارٹی کی پنجاب میں پوزیشن بہتر بنانے کے لیے مصطفیٰ نواز کھوکھر کے مشورے

اسلام آباد (آئی این پی ) سابق رہنما پیپلز پارٹی مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پوزیشن بنانی ہے تو پاور پالیٹکس سے جان چھڑائے ۔انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو پنجاب میں پوزیشن بنانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے پنجاب میں پوزیشن بنانی ہے تو پاور پالیٹکس سے جان چھڑانی ہو گی ،پانچ ، چھ لوگ آپس میں نبردآزما ہیں ، ان کا نقصان عوام کو ہو رہا ہے۔

مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ جب تک سیاسی استحکام نہ آئے ملک میں معاشی استحکام نہیں آئے گا۔انہوںنے کہا کہ ہمارے نظام انصاف کے بارے میں تاثر درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close