سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ، کون کہاں گیا؟

اسلام آباد (آئی این پی)سندھ اور بلوچستان کے صوبائی الیکشن کمشنرز کا تبادلہ کردیا گیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دونوں صوبائی الیکشن کمشنرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ الیکشن کمشنر سندھ تعینات کردیئے گئے۔اسی طرح الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان کو صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان بنادیا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close