طبی آلات، ادویات کی غیرقانونی خریداری، سابق صوبائی وزیر کو نیب نے طلب کر لیا

اسلام آباد (آئی این پی)قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت میں طبی آلات اور ادویات کی غیر قانونی خریداری کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔اس معاملے پر نیب نے سابق وزیر صحت خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی کو 18 دسمبر کو طلب کرلیا۔

نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شہرام ترکئی کے پیش نہ ہونے پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔نوٹس میں کہا گیا کہ طبی آلات اور ادویات اصل قیمت سے زیادہ مہنگی خریدی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close