اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے )نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث 2ملزمان گرفتار کرلئے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے جعلی ویب سائٹ بنائی،جسے برطانیہ سے آپریٹ کیا جارہا تھا،سادہ لوح افراد سے کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ کروائی گئی،جعلی ویب سائٹ بنانے والوں کے اکاؤنٹ میں 30کروڑ سے زائد ہے،نجی بینک نے اسٹیٹ بینک رولز کی خلاف ورزی کی،
نجی بینک نے کسی کو اکائونٹ کے بارے میں آگاہ نہیں کیا،ایک شہری کے ساتھ ایک کروڑ کا فراڈ ہوا جس کی درخواست پر کارروائی کی گئی،ابتدائی تحقیقات سے اندازہ ہوا کئی افراد اس دھوکے سے متاثر ہوئے ہیں۔ایک سے 2روز میں مزید شکایات آئیں گی، بظاہر ایک بڑا فراڈ ہے،اکائونٹ سے لگتا ہے لوگوں نے ویب سائٹ پر کروڑوں روپے انویسٹ کیے ہیں،گروہ میں 4افراد شامل ہیں، 2 حراست میں لے چکے ،باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔جعلی ویب سائٹ کا ماسٹر مائنڈ برطانیہ میں ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں