صادق سنجرانی کے بھائی رازق کو بڑے عہدے سے ہٹا دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان کے ایوان بالا سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی کے بھائی رازق سنجرانی کو منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سینڈک میٹلز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق رازق سنجرانی کونگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی منظوری سے وزارت توانائی نے برطرف کیا۔

پیٹرولیم ڈویژن نے رازق سنجرانی کو عہدے سے برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اجلاس فوری بلاکرضروری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ رازق سنجرانی 15سال تک منیجنگ ڈائریکٹر ایم ڈی سینڈک میٹلز کے عہدے پر فائز رہے اور وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے بھائی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close