پیپلزپارٹی کا وفد آج اہم ترین ملاقات کرے گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد پیر کو (آج)چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا،پیپلزپارٹی کے وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، پیپلزپارٹی کا وفد عام انتخابات اور دیگر امور پر پارٹی کے مقف سے الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا،

پیپلز پارٹی کے وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ، ضیا الاسلام حسن شامل ہوں گے،وفد میں پنجاب سے قمرزمان کائرہ، حسن مرتضی، سید موسی گیلانی، عبدالقادر شاہین شامل کئے گئے، خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان شامل ہیں، بلوچستان سے چنگیز خان جمالی، سینیٹر روزی خان کاکڑ وفد کا حصہ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close